0
Tuesday 18 Jun 2013 09:30

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں سیلاب سے زبردست تباہی اور ہلاکتیں

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں سیلاب سے زبردست تباہی اور ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں چار دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں کے سبب علاقے میں شدید تباہی کی خبریں مل رہی ہیں اور وہاں موجود مذہبی مقامات کے لیے سفر والے راستے بند ہو جانے سے تقریباً 30 ہزار سے زیادہ زائرین کئی مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں، یدار ناتھ میں رام باڑ علاقے سے اب تک 8 لاشیں برآمد ہوئی ہیں اور تقریباً 46 لوگ لاپتہ ہیں، دہرادون میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں اور اترکاشی میں کئی مکان اور پل گرگئے ہیں، ادھر الموڑا میں بھاری بارش کے سبب ایک بس کھائی میں گرگئی ہے جس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے، روڑكی میں بھی کئی لوگوں کے بہہ جانے کی خبر ہے، سیلاب سے آئی اس تباہی میں امدادی کارروائیوں پر نظر رکھنے والے محکمہ کے ڈائریکٹر پیوش روتیلا نے میڈیا کو بتایا کہ کیدار ناتھ کی جانب پیدل جانے والے راستے میں حالات انتہائی سنگین ہیں، ان کے مطابق کئی جگہوں سے رابطہ پوری طرح منقطع ہوگيا ہے اور کوئی اطلاع نہیں مل پاری رہی، خدشہ ہے کہ وہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کافی بڑھ سکتی ہے۔

اترا کھنڈ کا بیشتر حصہ پہاڑی علاقہ ہے اور کئی مقامات پر پہاڑیوں سے زمین کھسکنے کے سبب مکانوں اور سڑکوں پر ملبہ آ رہا ہے، ریاست میں ہندوں کی کئی مقدس زیارت گاہیں ہیں جہاں ہر روز لوگ ہزاروں کی تعداد میں زيادت کے لیے جاتے ہیں لیکن انتظامیہ نے لوگوں سے اس موسم میں اتراکھنڈ نہ آنے کی اپیل کی ہے، پہاڑی علاقوں میں گنگا، بھاگیرت، الكنندا جیسی دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے اور ہردوار اور رشیکیش میں دریائے گنگا خطرے کے نشان سے ایک میٹر اوپر بہہ رہی ہے، مقامی لوگوں کے مطابق گنگا اور بھاگیرت کی سطح زيادہ بڑھ جانے کی وجہ سے دریا کے آس پاس نصب کئی طرح کی مشینیں اور دیگر آلات کے ساتھ تقریباً ایک درجن مکانات بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 274518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش