0
Monday 24 Jun 2013 18:35

دہشتگردی کیخلاف قوم کو متحدہ ہونا پڑیگا، ڈرون حملے روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان

دہشتگردی کیخلاف قوم کو متحدہ ہونا پڑیگا، ڈرون حملے روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔ مذاکرات شروع کئے جائیں۔ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بریفنگ دے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قومی پالیسی پر وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں اور فوری اجلاس طلب کریں۔ اجلاس میں جنرل کیانی کو بھی بٹھایا جائے، ان سے بریفنگ لی جائے اور پوچھا جائے دہشت گردی کیخلاف جنگ کی پالیسی کیا ہوگی۔ ملٹری آپریشن سے مسئلے کا حل نہیں نکالا جاسکا، اب سیاستدانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی جنگ سے نکلنا ہوگا۔ فاٹا کا مسئلہ حل ہونے تک دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم کو متحدہ ہونا پڑےگا۔ ڈرون حملے روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 276345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش