0
Monday 1 Jul 2013 09:20

خود احتسابی نظام سے استحصالی کلچر کا خاتمہ ہو گا، چوہدری مجید

خود احتسابی نظام سے استحصالی کلچر کا خاتمہ ہو گا، چوہدری مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا حالیہ بجٹ آزاد کشمیر کی تعمیروترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایوان کے دونوں اطراف کے ممبران نے جو تجاویز دیں انھیں بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں 20 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ تعمیرنو کے محکموں کو ٹائم فریم کے اندر منصوبہ جات کی تکمیل کا پابند بنایا جا رہا ہے۔ جو محکمہ بروقت فنڈز استعمال نہ کر سکے اگر ان کے فنڈز لیپس ہوئے تو سربراہ محکمہ ذمہدار ہو گا۔ وزیراعظم نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو بلاتخصیص جدید سہولتوں کی فراہمی کا وعدہ کر رکھا ہے وہ پورا کرکے رہیں گے۔ 

چوہدری مجید نے کہا کہ این ایچ اے کے چیئرمین سے لینڈسلائیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ این ایچ اے آزاد کشمیر کے تمام پہاڑی علاقوں سے لینڈسلائیڈنگ کا خاتمہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اہل قلم تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے اپنی قلمی جہاد کو تیز کریں اور معاشرے کی صحیح سمت رہنمائی میں اپنا فریضہ بھرپور طریقے سے ادا کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آزاد کشمیر میں حکومتی اخراجات میں 30 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے اور اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ 

اںھوں نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر میں تعمیروترقی کا جو میکانزم اختیار کیا ہے اس سے جہاں آزاد کشمیر میں خودانحصاری کو فروغ ملے گا وہاں آزاد کشمیر کی معیشت خوشحالی کے ٹریک پر آئے گی اور آزادکشمیر میں تعمیروترقی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیرمیں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہو گا اور بھمبر سے تائو بٹ تک یکساں تعلیمی نصاب نافذ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 278366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش