0
Saturday 6 Jul 2013 23:17

پیپلز پارٹی کا یوم سیاہ، آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ضیاالحق کے ٹرائیل کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کا یوم سیاہ، آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ضیاالحق کے ٹرائیل کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پی پی پی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے تسلسل کے لئے قربانیاں دیں۔ لاہور میں جولائی 1977ء کے مارشل لا کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے منظور احمد وٹو نے کہا کہ جنرل ضیا الحق نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر عوام کے جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالا، مگر بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد نے جمہوریت کو بحال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا عام انتخابات میں مینڈیٹ چرایا گیا ہے۔ اب حکمران عوام کو لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور ڈرون حملوں سے نجات دلوائیں۔ 

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ پنجاب تنویر اشرف کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جیسے کارکن کسی سیاسی جماعت کے پاس نہیں، بہت جلد دوبارہ ملک کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے خون سے جمہوریت کی تاریخ لکھی۔ آئندہ کوئی طالع آزما جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا۔ 
صدارتی کوآرڈینیٹر پنجاب نوید چودھری نے آرٹیکل 6 کے تحت جنرل ضیاالحق کے ٹرائیل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں ہمت ہے تو جنرل پرویز مشرف کا ٹرائیل 12 ۔ اکتوبر 1999کو آئین توڑنے کا اقدام کریں۔
خبر کا کوڈ : 280344
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش