0
Monday 8 Jul 2013 10:19
قانون تبدیل نہیں ہونے دینگے

سزائے موت کا قانون ختم کرنے سے ملک میں قتل و غارت میں مزید اضافہ ہوگا، سیاسی، مذہبی جماعتیں

سزائے موت کا قانون ختم کرنے سے ملک میں قتل و غارت میں مزید اضافہ ہوگا، سیاسی، مذہبی جماعتیں
اسلام ٹائمز۔ مذہبی سیاسی جماعتوں نے سزائے موت کے قانون کے خاتمہ کے لئے کسی بھی سطح پر کوشش کو پوری طاقت سے ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بعض جماعتیں اور مغربی امداد پر چلنے والی نام نہاد این جی اور سزائے موت کی مخالفت کرکے مغرب کو خوش کرنا چاہتی ہیں، موجودہ افراتفری کا تقاضا ہے کہ مجرموں کے خلاف اسلامی قوانین کے مطابق سزائے موت سمیت تمام سزاﺅں کو یقینی بنایا جائے۔ اس سے ملک میں قیام امن میں مدد ملے گی۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم مسلسل سزائے موت کے خلاف سرگرم عمل ہے جبکہ مذہبی جماعتیں جے یو آئی، جماعت اسلامی، جے یو پی، مرکزی جمعیت اہلحدیث و دیگر نے سزائے موت کے قانون میں ترمیم کی سخت مخالفت کی ہے اور انکا کہنا ہے کہ سزائے موت کا قانون ختم کرنے سے ملک میں قانون کو ہاتھ میں لینے اور قتل وغارت میں مزید اضافہ ہو گا۔ اگر حکومت نے ترمیم کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت احتجاج کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 280708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش