0
Sunday 14 Jul 2013 04:14

یوم شہداء پر لوگ محصور، افسوس کا مقام ہے، مفتی سعید

یوم شہداء پر لوگ محصور، افسوس کا مقام ہے، مفتی سعید
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کو جیل خانہ قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے کہا کہ یوم شہداء کے موقعہ پر قیدوبند کی صورتحال موجودہ مخلوط حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، مسئلہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے مفتی محمد سعید نے واضح کیا کہ یہ کوئی بین الاقوامی مسئلہ نہیں ہے، انہوں نے غیر یقینی صورتحال کےلئے مخلوط سرکار کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر سرینگر کے عوام کو ’تبدیلی نظام ‘ کے لئے بنیادی اور کلیدی رول ادا کرنا ہوگا، 2014ء انتخابات میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ گٹھ جوڑ کو مسترد کرتے ہوئے مفتی محمد سعید نے کہا کہ ان کی پارٹی کا منشور و موقف عوام کے سامنے عیاں ہے،  13 جولائی کے شہداء کو خراج عقیدت ادا کرنے کے بعد مزار شہداء واقع نقشبند صاحب پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سربراہ مفتی محمد سعید نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی صورتحال کے لئے مخلوط حکومت کی دونوں اکائیاں نیشنل کانفرنس اور کانگریس برابر ذمہ دار ہیں، انہوں نے موجودہ صورتحال کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء کے موقعے پر قید و بند اور قدغن کا ماحول موجودہ ریاستی حکومت کی ناکامی کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ آزادی ہند کے 60 سال کے باوجود کشمیری عوام کو ان شہداء کے یوم شہادت کے موقعہ پر گھروں میں بند رکھا گیا، جنہوں نے عوام کی آزادی کےلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی پی اور کانگریس کے مخلوط دور اقتدار کے دوران یوم شہداء کے موقعے پر کسی پر بھی پابندی عائد نہیں ہوتی تھی اور یہ کہ ہر ایک شخص خواہ و کسی بھی نظریے سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو اسے اپنے خیالات کی آزادی کا حق حاصل تھا۔
خبر کا کوڈ : 282778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش