0
Monday 15 Jul 2013 20:55

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ یکطرفہ کارروائیاں پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ڈرون حملوں کی فوری بندش کی اہمیت پر بارہا زور دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکومت کا موقف رہا ہے کہ ان حملوں کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جن میں بے گناہ شہری جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ڈرون حملوں کا دونوں ممالک کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور خوشگوار اور معاون تعلقات کی باہمی خواہش پر بھی منفی اثر پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 283418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش