0
Saturday 20 Jul 2013 14:21

رینجرز لوگوں پر بلاجواز تشدد کرنے اور مجرموں کی سرپرستی میں ملوث ہے، رحمت خان وردگ

رینجرز لوگوں پر بلاجواز تشدد کرنے اور مجرموں کی سرپرستی میں ملوث ہے، رحمت خان وردگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ رینجرز کے کئی افسران اور اہلکار لوگوں پر بلاجواز تشدد کرنے اور مجرموں کی سرپرستی میں ملوث ہیں اس لئے گزشتہ روز کراچی میں غریب ٹیکسی ڈرائیور کو بلاجواز ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے بھی رینجرز 71 ونگ کے کرنل آفتاب سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اور یہی کرنل آفتاب 7 جون 2012ء کو پورٹ قاسم پر مجھ سمیت کئی افراد پر بلاجواز تشدد میں بھی ملوث تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز کو چاہئے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنیوالے رینجرز افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ یہ بات انہوں نے مرکزی نائب صدر غزالہ اعوان ایڈووکیٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
 
رحمت خان وردگ نے کہا کہ رینجرز 71 ونگ کے کرنل آفتاب اپنے سرکاری عہدے کو غلط استعمال کرتے ہوئے پورٹ قاسم اور گڈاپ کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کا سرپرست اعلی بنا ہوا ہے اور اس کے خلاف پہلے بھی کئی بار اعلٰی حکام کو درخواستیں دی گئیں مگر اسے نہیں ہٹایا گیا اب سندھ ہائی کورٹ نے اس کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دیا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی افسر و اہلکاروں کو 6 ماہ سے زیادہ کسی ایک علاقے میں تعینات نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ اس سے زیادہ عرصے تعینات رہنے سے ان افسران کی جرائم پیشہ افراد سے وابستگیاں ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن رینجرز افسران اور اہلکاروں کے خلاف شکایات ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کا فوری طور پر تبادلہ کیا جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 285018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش