0
Tuesday 23 Jul 2013 00:22

خیبر پختونخوا حکومت کا اکتوبر میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا اکتوبر میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات اکتوبر 2013ء میں کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اتحادی جماعتوں کیساتھ مشاورت کرلی ہے اور صوبہ میں بلدیاتی الیکشن رواں سال اکتوبر میں کرائے جائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قانون پاس کرانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، جس کے مطابق ہر 6 سے 8 ہزار آبادی کے علاقہ پر مشتمل ویلج کونسل قائم کی جائے گی۔ اس حوالے سے نئی حلقہ بندیوں کیلئے بھی سرگرمیاں جلد شروع کردی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بلدیاتی نظام پر حکومتی اتحادی متفق ہیں تاہم اپوزیشن کیساتھ فی الحال اس حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 285851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش