0
Saturday 27 Jul 2013 19:16

ملک بھر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، عقیل حسین خان

ملک بھر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، عقیل حسین خان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد) کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے پاراچنار میں 80 افراد کی شہادت اور سینکڑوں مومنین کے زخمی ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عملی طور پر پاکستان بھر میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے۔ ملک کے کسی بھی حصے میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، پورا ملک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ مشہد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عقیل حسین خان نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت ہی نہیں فوج بھی جس کا کام ملک کی داخلی و خارجی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے، بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ جبکہ انٹیلیجنس ادارے خود دہشت گردوں کے سرپرستوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اسی طرح مسند انصاف پر بیٹھا منصف صرف شراب کی بوتل، تھپڑ مارنے اور توہین عدالت پر نوٹس لینے کے لیے رہ گیا ہے، جب ملک کی صورتحال ایسی ہو تو عام آدمی مجبور ہو جاتا ہے کہ یا تو ان دہشت گردوں کا ساتھی بن جائے یا پھر اپنی حفاظت کے لیے انتہائی سخت قدم اُٹھائے۔ آج پاکستان بھر میں ملت تشیع اس دوراہے پر کھڑی ہے اور اگر اب بھی حکومتی ایوانوں میں بیٹھنے والوں نے کوئی چارہ نہ کیا تو پھر شیعیان حیدر کرار (ع) دوسرے راستے کا انتخاب کریں گے اور دہشت گردوں اور اُن کے سرپرستوں کا محاسبہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 287392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش