0
Sunday 28 Jul 2013 01:09

پارا چنار دھماکہ، 36 زخمی پشاور منتقل، کسی حکومتی شخصیت نے اسپتال کا دورہ تک نہیں کیا

پارا چنار دھماکہ، 36 زخمی پشاور منتقل، کسی حکومتی شخصیت نے اسپتال کا دورہ تک نہیں کیا
اسلام ٹائمز۔ پارا چنار میں جمعتہ المبارک کو ہونے والے خودکش حملوں کے 36 زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جن میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ان زخمیوں کا تعلق پارا چنار شہر کے علاوہ مختلف دیہات سے ہے۔ زیادہ تر زخمیوں کو سرجیکل، آرتھوپیڈک، نیورو سرجری، اور پلاسٹک سرجری وارڈز میں منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ 8 زخمی آخری اطلاعات آنے تک ایمرجنسی وارڈ میں موجود تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پارا چنار دھماکے کے زخمیوں کو پشاور منتقل ہوئے 24 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم اب تک کسی حکومتی شخصیت نے اسپتال کا دورہ تک نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ان زخمیوں میں زیادہ تر کو اپنی مدد آپ کے تحت پارا چنار سے پشاور منقتل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 287451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش