0
Thursday 24 Jun 2010 22:55

کراچی،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشت گرد گرفتار

کراچی،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کے تین دہشت گرد گرفتار
کراچی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کے 6 واقعات میں ملوث تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی فیاض خان نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے نام حافظ محمد علی،طحہٰ اور زاہد ہیں،جن کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔ان افراد کو کراچی کے علاقوں لیاقت آباد اور اورنگی ٹائون سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان پولیس وین پر حملے میں بھی ملوث بتائے جاتے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان کے مطابق لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے ملزمان فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں اور ملزمان پر تھانہ نبی بخش میں قیدیوں کی وین پر حملے کا بھی الزام ہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزمان میں حفیظ محمد علی عرف انڈاو، طحٰہ عرف شان اور زاہد شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 29147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش