0
Friday 25 Jun 2010 10:55

امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کی منظوری دیدی

امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کی منظوری دیدی
 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری دے دی۔بل دستخط کے لئے امریکی صدر کے پاس بھیج دیا گیا۔سینیٹ نے متفقہ طور ایران کے خلاف نئی پابندیوں کی قرار داد منظور کر لی۔سینیٹ میں قائد ایوان ہیری ریڈ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے ہرصورت روکنا چاہیے،کیونکہ یہ ہتھیار امریکا اور اسرائیل کی سلامتی کے لئے خطرہ ہو سکتے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان نے بھی ایران کے خلاف مزید پابندیوں کی منظوری دے دی ہے۔ایوان نمائندگان میں نئی پابندیوں کی قرار داد کے حق میں چار سو آٹھ اور مخالفت میں آٹھ ووٹ آئے۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل امریکی صدر کے پاس دستخط کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
جنگ نیوز کے مطابق امریکی سینیٹ نے ایران پر نئی یکطرفہ پابندیوں کی منظوری دیدی ہے۔ان پابندیوں کا مقصد ایران کے توانائی اور بینکنگ کے شعبوں کو نشانہ بنانا ہے،جس سے تہران کے ساتھ کام کرنے والی دیگر ممالک کی کمپنیز متاثر ہو سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ کے ارکان نے نئی پابندیوں کا مسودہ 99 ووٹوں سے منظور کیا جبکہ کسی بھی رکن نے اس کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔پابندیوں کے مسودے پر دستخط کیلئے اسے امریکی صدر بارک اوباما کے پاس بھیجا جائے گا،تاکہ یہ ایک قانون بن سکے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف مزید پابندیوں کے مسودے کی منظوری دیدی ہے،جس کا مقصد متنازع ایرانی جوہری پروگرام کو روکنا ہے۔نئی پابندیوں کی زد میں ایران سے تعلق رکھنے والی بعض شخصیات اور ادارے آئیں گے،جن پر امریکہ کو شک ہے کہ وہ ایرانی جوہری پروگرام کی تکمیل کیلئے ایرانی حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔پابندیوں کا یہ مسودہ آج امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا،جہاں سے منظوری کے بعد صدر براک اوباما اس پر دستخط کر دیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 29178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش