0
Friday 16 Aug 2013 10:24

سرحدی اور آبی جارحیت کے باوجود بھارت سے دوستی سمجھ سے بالاتر ہے، پاکستان عوامی تحریک

سرحدی اور آبی جارحیت کے باوجود بھارت سے دوستی سمجھ سے بالاتر ہے، پاکستان عوامی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے نائب صدر ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ ملکی حالات اس لئے نہیں بدل رہے کہ ہمارے حکمرانوں کے قول و فعل میں گہرا تضاد ہے۔ قومی اسمبلی میں چالیس کے قریب قائمہ کمیٹیوں کے ممبران کی فہرست جاری کی گئی، سب کو ساتھ لے کر چلنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے عمران خان کو کسی کمیٹی کا ممبر نہیں بنایا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے باعث ملک خونی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ماضی میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں سے ان کا سیاسی اتحاد ریکارڈ پر ہے۔ الطاف حسین کو قاتل کہہ کر پھر اقتدار کی خاطر بھائی بھی بنا لیا جاتا ہے۔

رہنما پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ عمران خان بنوں جیل کے ٹوٹنے پر اے این پی کی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے رہے مگر اب ڈیرہ اسماعیل خان میں جیل ٹوٹنے کے واقعے پر اپنے وزیراعلیٰ کے بارے میں خاموش ہیں۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے ناکام وزیراعلیٰ کو دوبارہ اسی عہدے پر فائز کر دیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سول ہسپتال کے مریضوں میں تحائف تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ حیدر علوی، میاں بابر اور راجہ پرویز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی اور آبی جارحیت کے باوجود بھارت سے دوستی کی حکومتی خواہش سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہندو انتہاء پسندجماعتیں دوستی بس کو روکتی ہیں جبکہ سبزیاں اور دوسری اشیائے خوردنوش کی ترسیل جاری ہے۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ جن گرفتار دہشت گردوں کے خلاف عدالتی کاروائی مکمل ہو چکی ان کو پھانسی دیئے جانے کے مطالبے پر وزیر داخلہ کی حمایت کرتے ہیں۔ سزا و جزا کے بغیر قانون کی حکمرانی ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 292958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش