اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چار خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل اور بیلٹ پیپر بھی متعلقہ حلقوں کو بجھوا دیئے گئے ہیں۔ تاہم جھل مگسی میں سیلاب کے باعث آر او اور ڈی آر او نے انتخابات تین سے چار روز تک ملتوی کرنے کی تجویز الیکشن کمیش کو ارسال کی ہے۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن اسلام آباد نے کرنا ہے۔ 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں پشنونخواء ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی دو نسشتوں پر کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کی حلقہ این اے 262ء کی نشست خالی ہوگئی تھی۔ جھل مگسی کے پی بی 32 میں انتخابات کے دوران ایک امیدوار کے قتل کے بعد یہاں بھی انتخابات ملتوی کئے گئے۔ جبکہ کے پی بی 29 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ نون کے امیدوار عبدالغفور لہڑی کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا اور حلقہ پی بی 44 کی نشست پر جام میر کمال خان کی کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکینت کا حلف اٹھایا گیا۔ جس کے بعد یہ نشست بھی خالی ہوگئی۔