0
Friday 16 Aug 2013 15:23

بولان، جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، 3 مسافر جاں بحق،23 زخمی

بولان، جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، 3 مسافر جاں بحق،23 زخمی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب بولان میں کولپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ تھی کہ بولان کے علاقے کولپور کے قریب پہاڑی سے ٹرین پر ایک راکٹ سے حملہ کردیا گیا، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین مسافر جاں بحق جبکہ دیگر 23 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال مچھ اور کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ جہاں اُنہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد ٹرین کی سکیورٹی کیلئے موجود سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دوسری جانب واقعہ کے بعد بولان میں کولپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا۔ جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے بعد کراچی جانے والی بولان میل کو کولپور جبکہ لاہور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ راکٹ اور فائرنگ کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کو متبادل انجن لگاکر راولپنڈی کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 293044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش