0
Sunday 18 Aug 2013 17:50

مغربی استعماری قوتوں کی ایماء پر مصر میں مرسی حکومت کا تخت الٹا گیا، صاحبزادہ زبیر

مغربی استعماری قوتوں کی ایماء پر مصر میں مرسی حکومت کا تخت الٹا گیا، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مصر میں دھرنا مظاہرین پر فوجی مظالم کے نتیجے میں سینکڑوں مظاہرین کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم سے مصر میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی استعماری قوتوں کی ایماء پر مصر میں مرسی کی حکومت کا تخت الٹا گیا جب جمہوریت پر شب خون مارنے کے خلاف عوامی ردعمل زور پکڑنے لگا اورعوامی دھرنا طول پکڑنے لگا تو فوج نے دھرنا دینے والے مظاہرین کا قتل عام کرکے مصر میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں شہریوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اسلامی ممالک مصر، شام، اردن، تیونس میں اسلامی قوتوں کو دیوار سے لگانے کیلئے پرتشدد واقعات کی روک تھام کیلئے میدان عمل میں آئیں۔
 
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ اسلامی سربراہان مملکت اور انسانی حقوق کے ادارے اس ظلم اور بربریت اور کھلی انسانیت سوز مظالم کے خلاف کیوں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصری عوام نے فوجی مظالم کے باوجود طالع آزماوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرکے اپنے مثالی جذبوں کا اظہار کیا ہے جو جمہوریت پسندوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی نسل کشی کے واقعات کو روکنے کیلئے انسانی حقوق اور سلامتی کونسل کو فوری بروقت کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہو اور جمہوریت اور آزادی اظہار کا عوام کو حق مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 293620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش