0
Wednesday 21 Aug 2013 12:03

موجودہ حکمرانوں کے فیصلے اور اقدامات عوامی نہیں ہیں، علامہ اشفاق احمد صابری

موجودہ حکمرانوں کے فیصلے اور اقدامات عوامی نہیں ہیں، علامہ اشفاق احمد صابری
اسلام ٹائمز۔ ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق احمد صابری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے فیصلے اور اقدامات عوامی نہیں ہیں، جمہوریت صرف اور صرف حکومتی ایوانوں تک محدود ہے، عوام مہنگائی کا شکار ہیں۔ سندھ، پنجاب، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ شہری حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بے یارومددگار پڑے ہیں جبکہ حکمران طبقہ اقتدار، مفادات اور مراعات کے نشے میں مست ہے، انہوں نے کہا کہ جس وقت مصر میں قابض فوج کے ہاتھوں معصوم نہتے مصری مسلمانوں کے قتل کا تیز ترین سلسلہ شروع کیا گیا اور اس معاملے پر ترکی کے وزیر اعظم مصری عوام کی حمایت میں اپنی قوم سے خطاب کررہے تھے اسی دوران اسلام آباد میں ایک طویل ڈرامہ رچایا گیا اور پاکستانی عوام کی توجہ مصر میں ہونے والے مظالم سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے ماضی سے سبق حاصل نہیں کیا اگر حکمران ماضی سے سبق حاصل کرتے تو آج قوم بدامنی اورمہنگائی کی بجائے خوشحالی کی زندگی گزار رہی ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکمران عوام سے مخلص ہیں تو عوام کے مفاد میں مثبت فیصلے کریں، عوام کو مہنگائی، دہشت گردی، بھتہ خوری سے نجات دلانے اور سستا انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 294398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش