0
Saturday 24 Aug 2013 12:28

کوئٹہ میں ایف سی کا گودام پر چھاپہ، 8750 کلو گرام بارودی مواد برآمد

کوئٹہ میں ایف سی کا گودام پر چھاپہ، 8750 کلو گرام بارودی مواد برآمد

اسلام ٹائمز۔ گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے مشن روڈ پر خفیہ اطلاعات ملنے پر فرنٹیئر کور نے کارروائی کی۔ ایف سی کے اہلکاروں نے بھاری مقدار میں امونیم کلورائیڈ بارودی مواد برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب فرنٹیئر کور کے عملے نے کوئٹہ کے علاقے مشن روڈ پر واقع ایک گودام پر چھاپہ مارکر 350 بیگ امونیم کلورائیڈ و دیگر بارودی مواد برآمد کرکے ناصر نذیر اور یاسر نذیر کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ بارودی مواد کی کل مقدار آٹھ ہزار سات سو پچاس کلو گرام بتائی جا رہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 295245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش