0
Monday 2 Sep 2013 17:31

پرویز رشید دنیا کے واحد وفاقی وزیر اطلاعات ہیں جو اپنی حکومت کی "ہر خبر سے بے خبر" ہیں، اعجاز درانی

پرویز رشید دنیا کے واحد وفاقی وزیر اطلاعات ہیں جو اپنی حکومت کی "ہر خبر سے بے خبر" ہیں، اعجاز درانی
اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاﺅس کے ترجمان اعجاز درانی نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری کے بارے میں وضاحتی بیان کو انتہائی شرمناک اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پرویز رشید پاکستان کے باشعور عوام کو "ماموں" بنانے کی کوشش میں خود اپنے سربراہ کے ہاتھوں "ماموں" بن رہے ہیں اور ایسے بیانات کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کر رہے ہیں۔ اعجاز درانی نے کہا کہ پرویز رشید دنیا کے وہ واحد وفاقی وزیر اطلاعات ہیں جو اپنی حکومت کی "ہر خبر سے بے خبر" ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد اس حقیقت سے باخبر ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پیٹرول کی مصنوعات میں چار مرتبہ اور بجلی کے نرخوں میں تین مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ضرورت زندگی کی دیگر اشیاء میں ہونے والے اضافے نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے گزشتہ تین ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹ نے حکومت کے عوام دشمن فیصلوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر والدین اپنے بچوں کو اور بچے اپنے والدین کو قتل کرنے میں مجبور ہو گئے ہیں اور سینکڑوں لوگوں نواز لیگ کی نالائقیوں کی وجہ سے خودکشی کا راستہ اپنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 297851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب