0
Saturday 7 Sep 2013 12:04
مختلف شہروں میں معزول صدر کے حق میں ریلیاں

اخوان المسلمون کے رہنماﺅں کے گرد گھیرا مسلسل تنگ، تنظیم تحلیل کرنیکا فیصلہ

اخوان المسلمون کے رہنماﺅں کے گرد گھیرا مسلسل تنگ، تنظیم تحلیل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مصری حکومت نے اخوان المسلمون کو رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیم کے طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معطلی کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری اخبار نے فیصلہ کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ معطلی کے فیصلے کا اعلان آئندہ ہفتہ کیا جائے گا۔ مصر کے ایک سرکاری اخبار الاخبار نے سماجی یکجہتی کے وزیر ہانی ماہانہ کے حوالے سے کہا ہے کہ وزراء کی جانب سے اس بات کا فیصلہ ہوچکا ہے، تاہم اس کا اعلان آئندہ ہفتے ایک نیوز کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اخوان المسلمون 1928ء میں قائم ہوئی تھی اور اس سے پہلے 1954ء میں فوجی حکمرانوں نے اس کو تحلیل کر دیا تھا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق مصری حکومت نے اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون کو بطور رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیم کے تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریاستی انتظام میں چلنے والے ”الاخبار“ نیوز پیپر کے مطابق تنظیم تحلیل کرنے کا فیصلہ اخوان المسلمون کی طرف سے رواں برس مارچ میں باقاعدہ رجسٹر کروائی جانے والی ایف جی او پر لاگو ہوگا۔ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ مرسی کی بحالی کیلئے جاری تحریک کی قانونی حیثیت کو بھی متاثر کرے گا۔ اخوان المسلمون کے رہنماﺅں کے گرد گھیرا مسلسل تنگ کیا جا رہا ہے۔ 
دوسری طرف دارالحکومت قاہرہ سمیت مصر کے کئی اہم شہروں میں نماز جمعہ کے بعد اخوان المسلمون کے حامیوں نے فوجی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ فوج کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ بعض مظاہرین نے اقتدار سے ہٹائے گئے صدر محمد مرسی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 299474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش