0
Thursday 12 Sep 2013 13:52

سانحہ چلاس کا ماسٹر مائنڈ حمیداللہ گرفتار

سانحہ چلاس کا ماسٹر مائنڈ حمیداللہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سانحہ چلاس کے مرکزی ملزم حمید اللہ کو دیامر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سانحے میں ملوث دو دیگر ملزمان کو گذشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔ دیامر پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سانحہ چلاس کا مرکزی ملزم حمیداللہ پہاڑی علاقے میں روپوش ہے۔ پولیس نے کڑی نگرانی کے بعد ملزم حمیداللہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم حمید اللہ سانحہ چلاس کا ماسٹر مائنڈ تھا اور حملے کی قیادت بھی اسی نے کی تھی۔ چلاس میں 10 غیر ملکی سیاحوں کو ان کے ہوٹل میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بعد میں حملہ آوروں نے پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم پر حملہ کیا جس میں پولیس اور فوج کے تین افسر شہید ہو گئے تھے۔ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب پولیس اور فوج کے افسر سانحہ چلاس کے ملزموں کی گرفتاری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔ حملے میں ایس ایس پی دیامر ہلال احمد، پاک فوج کے کرنل غلام مصطفیٰ موقع پر ہی شہید ہوئے جبکہ کیپٹن اشفاق عزیز نے ہسپتال میں جام شہادت نوش کیا۔ سانحے کے بعد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دے رکھا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق سانحہ چلاس میں پاک فوج کے کرنل، کیپٹن اور ایس ایس پی کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ اور مطلوب ترین مرکزی ملزم حمیداللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سانحہ چلاس میں پاک فوج کے کرنل کیپٹن اور ایس ایس پی کے قتل میں ملوث ایک اہم ملزم کی کوہستان اور شانگلہ کے سرحدی علاقے میں موجودگی کی اطلاع تھی۔ خبر ملتے ہی سیکورٹی ادارے حرکت میں آ گئے اور فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں اس تہرے اور اہم قتل کا مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ حمیداللہ پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق حمیداللہ ہی اس مقدمے کا اصل ملزم تھا۔  اگست کو پاک فوج کے کرنل غلام مصطفی ٰ،کیپٹن اشفاق اورایس ایس پی محمد ہلال کو اہم میٹنگ سے واپس آتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے میں 6ملزمان کون امزد کیا گیا تھا جس میں مرکزی ملزم حمیداللہ کے سوا اس کے دیگر ساتھی مشتاق عرف کمانڈر، رحمت عمردین، محمد نبی عرف قاری حسنین پہلے ہی گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان لیاقت اور عبدالحمید اب تک مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 301077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش