0
Friday 13 Sep 2013 13:35

افغانستان، شدید لڑائی میں 7 فوجی ہلاک جبکہ 2 نیٹو کنٹینر تباہ

افغانستان، شدید لڑائی میں 7 فوجی ہلاک جبکہ 2 نیٹو کنٹینر تباہ
اسلام ٹائمز۔ ہرات و صوبہ فراح میں نیٹو فورسز کے آپریشن میں 10 طالبان ہلاک ہو گئے۔ صوبہ ارزگان میں لڑائی و حملےمیں 7 افغان فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ صوبہ پروان میں نیٹو کے 2 آئل ٹینکر دھماکوں سے تباہ کر دئیے گئے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق کہ صوبہ ارزگان کے ضلع دہراود میں طالبان نے افغان فوجیوں کے دو چوکیوں پر حملہ کیا۔ صوبہ پروان کے صدر مقام چاریکا شہر میں وجیرالسراج میں طالبان نے مقناطیسی بموں کے ذریعے 2 نیٹو آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا۔ ادھر برطانوی فوج کی جانب سے افغانستان میں ڈرون طیاروں کی پروازوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ رواں سال 882پروازوں میں سے 92 مواقع پر جاسوس طیاروں نے میزائل داغے جو کہ پچھلے پ5 سال کی نسبت 10فیصد زیادہ ہیں۔ یہ بات برطانوی جونیئر وزیر دفاع انڈریو رباتھن نے پارلیمنٹ کو ایک تحریری بیان میں کہی ہے ۔
خبر کا کوڈ : 301364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش