0
Tuesday 17 Sep 2013 06:47
دہشتگرد ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں

اپر دیر میں فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، سنی تحریک

اپر دیر میں فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنی تحریک راولپنڈی و اسلام آباد کے رہنماؤں نے اپر دیر بارودی سرنگ کے دھماکہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دہشتگرد ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، اپردیر میں فوجی افسران کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے، پاکستان سنی تحریک ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے، پاک فوج پر حملہ ملک و قوم پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ انتہاپسند دہشتگرد سن لیں ! پوری قوم پاک سرزمین کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد اور یکجاء ہے، اس قسم کی بزدلانہ کاروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اورقوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ انسانیت کے سفاک قاتل ہیں، حکومت مذاکرات سے قبل بے گناہ عوام کو قاتلوں کو انصاف کے کے کٹہرے میں لائے، عوام کو انصاف نہ ملا تو لاقانونیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان سُنی تحریک کے رہنماؤں نے صدر مملکت، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ اور ملکی سلامتی کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ اپر دیر واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے اور ان دہشتگردوں کو قانونی طور پر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ کوئی دہشتگرد ہمارے ملک کی سرحدوں اور پاک افواج کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔
خبر کا کوڈ : 302459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش