0
Thursday 19 Sep 2013 19:55

دہشتگردوں کی کامیابی کیوجہ حکومتی پشت پناہی اور بیرونی طاقتوں کی سرپرستی ہے، خالد حمید

دہشتگردوں کی کامیابی کیوجہ حکومتی پشت پناہی اور بیرونی طاقتوں کی سرپرستی ہے، خالد حمید
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے ڈپٹی آرگنائزر کراچی کمیٹی خالد حمید نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کامیابی کی وجہ حکومتی پشت پناہی اور بیرونی طاقتوں کی سرپرستی ہے جس سے کراچی کی معیشت تباہ اور امن و سکون غارت ہو چکا ہے۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت تو گذشتہ دور سے ہی دہشت گردوں کو مفاہمت کے نام پر پالتی رہی ہے لیکن اب وفاقی حکومت نے جس چشم پوشی کا مظاہرہ شروع کیا ہے اس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر آئے کراچی کے مختلف علاقوں کے بزرگوں اور نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے خالد حمید نے مزید کہا کہ حکومتی دعووں کے باوجود آج بھی کراچی کے نو گو ایریاز میں دہشت گردوں کی آماجگاہیں موجود ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن محض دکھاوا ہے اور دہشت گرد سندھ حکومت کی سرپرستی میں محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی متحدہ کی مرضی و منشاء کو فوقیت دی جا رہی ہے۔
 
خالد حمید نے کہا کہ دہشت گرد جماعت شہر میں بسنے والی تمام ہی قوموں کو اپنی سفاکیت کا ایندھن بنا چکی ہے۔ یہی نہیں جس مہاجر قوم کا نام لے کر پریس کلب سمیت دیگر مقامات پر گلے پھاڑ پھاڑ کر چلاتی ہے اسی مہاجر قوم کے نوجوانوں کا خون مسلسل بہا رہی ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت دس برسوں میں دو ہزار مہاجر کارکنان کا بہیمانہ قتل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے ہزاروں متاثرہ خاندانوں کی نظریں عدلیہ پر لگی ہوئی ہیں لہذا ہماری چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جائے اور ہزاروں جبری بے دخل مہاجر خاندانوں کی دوبارہ بحالی و آباد کاری کا بھی سوچیں۔
خبر کا کوڈ : 303429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش