0
Monday 30 Sep 2013 18:37

پوری قوم ایثار و قربانی کے جذبہ سے متاثرین زلزلہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، شاہد محمود

پوری قوم ایثار و قربانی کے جذبہ سے متاثرین زلزلہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، شاہد محمود
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کی جانب سے متاثرین زلزلہ کیلئے 62 لاکھ روپے مالیت کی تیسری بڑی امدادی کھیپ، مزید 150 رضاکار اور ڈاکٹروں کی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ امدادی سامان میں 10 ٹن گھی، 25 ٹن چاول، 3 لاکھ روپے کی ادویات اور 1150 خاندانوں کے لئے خشک راشن کے پیکٹس بھیجے گئے ہیں۔ جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے انچارج شاہد محمود کی قیادت میں تاجروں کے ایک وفد نے بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں امدادی اشیاء اور نقد رقوم اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیں۔ لاہور سے کراچی پہنچنے والی ڈاکٹروں کے ٹیم بھی متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کراچی کے انچارج شاہد محمود کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر لوگ پہلے ہی سخت خوفزدہ اور اپنے پیاروں کی وفات پر غمزدہ ہیں کہ ہفتہ کو ایک بار پھر انہی علاقوں میں زلزلہ سے شدید نقصانات ہوئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم ایثار و قربانی کے جذبہ سے آگے بڑھے او ر متاثرین کے ساتھ بھرپور انداز میں تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ ہونے والا علاقہ بہت بڑے رقبے پر محیط ہے اور ابھی تک ملنے والا امدادی سامان اتنی بڑی تعداد میں موجود متاثرین کے لیے ناکافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 306949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش