0
Wednesday 2 Oct 2013 14:31

حکومت اس وقت طالبان کے ہاتھوں میں کھلونا ہے، لوگ اپنی حفاظت خود کریں، عبداللہ رضا

جے ایس او کا تین روزہ اسکاؤٹنگ کیمپ 4 اکتوبر سے شروع ہو گا
حکومت اس وقت طالبان کے ہاتھوں میں کھلونا ہے، لوگ اپنی حفاظت خود کریں، عبداللہ رضا
اسلام ٹائمز۔ ملک کے حالیہ واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ طالبان کی حکومت ہے۔ طالبان جہاں چاہتے ہیں اپنی مرضی کی کاروائی کر گزرتے ہیں اور انتظامی ادارے تماشا دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ حکومتی ارکان ایک مذمتی بیان دے کر یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ان کی ذمہ داری پوری ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار جے ایس او پاکستان کے سینیر نائب صدر عبداللہ رضا نے راولپنڈی ڈویژن کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں ملک کے سکیورٹی اداروں پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ یہ ادارے وی آئی پیز کو تو سیکورٹی فراہم کر سکتے ہیں مگر عام آدمی کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ پاکستانی عوام کو اپنی حفاظت خود کرنا ہو گی۔ ملک کو لاشوں کے تحفے دیے جارہے ہیں اور وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ واپس آ کر اس بار ے میں کوئی فیصلہ لیں گے۔ چاہیے تو یہ تھا کہ وزیر اعظم صاحب اپنا دورہ ختم کر کے فوراً ملک واپس آ جاتے۔

عبداللہ رضا نے کہا کہ جے ایس او پاکستان اپنے قائد محبوب علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر چلتے ہوئے ہمیشہ سے اس ملک کی بات کی اور یہاں کے باشندوں کی اصلاح احوال کے لیے کام کیا۔ اب بھی جے ایس او کا مرکزی اسکاؤٹنگ کیمپ 4 اکتوبر سے کوٹ ڈی جی سندھ میں شروع ہو رہا ہے۔ اس تین روزہ اسکاؤٹنگ کیمپ میں طلبہ کو سکھایا جائے گا کہ کس طرح انہوں نے اپنی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس ملک کی خدمت کرنی ہے۔ اور وہ کس کس جگہ پر مؤثر طریقے سے کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء اس پروگرام میں زیادہ زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تا کہ اس ملک کو دہشت گردی سے بچایا جا سکے۔ پاکستان اس وقت انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے ہم سب کو مل کر اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 307460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش