0
Thursday 3 Oct 2013 20:18

بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف سُنی تحریک جمعہ کو یوم احتجاج منائے گی

بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف سُنی تحریک جمعہ کو یوم احتجاج منائے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سُنی تحریک بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف جمعہ کو ملک گیریوم احتجاج منائے گی۔ اس سلسلے میں نمازجمعہ کے بعدملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان سُنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانے شعبہ نشرواشاعت کے عہدیداروں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاداب رضانقشبندی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے پر از خود نوٹس لینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کیاہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جس تیزی سے عوام پر مہنگائی مسلط کر رہی ہے ایسے لگتاہے کہ وہ عوام کو زندہ در گور کرنے کے درپے ہے۔ (ن) لیگ اپنے انتخابی وعدوں سے انحراف کر رہی ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کا کچومر نکا ل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی، پٹرول، ڈیزل سے ملک کی معیشت، زراعت اور صنعت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے اور مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 307894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش