0
Saturday 5 Oct 2013 09:20

بدنیت سرمایہ داروں کی حکومت مسلط ہے، ایوب دور کے ٹیکس نافذ کئے جائیں، ڈاکٹر مبشر حسن

بدنیت سرمایہ داروں کی حکومت مسلط ہے، ایوب دور کے ٹیکس نافذ کئے جائیں، ڈاکٹر مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے صدر ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بدنیت سرمایہ داروں کی ہے۔ ایوب دور کے ٹیکس نافذ کر کے ملکی آمدنی بڑھائی جاسکتی ہے۔ لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا کہ حکومت کی موجودہ آمدنی 2000 ارب روپے سالانہ ہے ۔ جسے جنرل ایوب خان کے دور حکومت کے ٹیکس نافذ کر کے 4000 ارب روپے سالانہ تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ 

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ فوجی آمر ضیا الحق اور جنرل پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ادوار حکو مت میں اسٹیٹ ڈیوٹی، ویلتھ ٹیکس، زرعی انکم ٹیکس اور گفٹ ٹیکس بتدریج ختم کر کے سرمایہ داروں کو فائدہ اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کڑوی گولی عوام کی بجائے دولتمندوں کو دے۔ تو فائدہ ہوگا۔ 

سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بینکنگ اور نجی کمپنیوں سے 65 فیصد سے کم کر کے اب انکم ٹیکس صرف 35 فیصد وصول کیا جارہا ہے۔ جو کہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے دور حکومت سے شروع ہونے والی قومی اداروں کی نجکاری تاحال جاری ہے مگر معیشت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ بلکہ تباہی ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 308224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش