0
Monday 7 Oct 2013 15:30

ایم کیو ایم گلگت بلتستان کی اعلیٰ قیادت جنرل الیکشن کے بعد غائب

ایم کیو ایم گلگت بلتستان کی اعلیٰ قیادت جنرل الیکشن کے بعد غائب
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ گلگت بلتستان کی اعلیٰ قیادت جنرل الیکشن کے بعد سیاسی منظر سے غائب ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ان کا نام و نشان نظر نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق نومبر 2009ء میں جب الیکشن ہوئے تھے اس وقت متحدہ قومی مومنٹ نے بڑی آب و تاب کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیا اور پورے گلگت بلتستان میں صرف ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی لیکن اس کے بعد گلگت بلتستان کے منظر سے ایم کیو ایم کا کردار لاپتہ ہونے کے مترادف ہے، کیونکہ گلگت بلتستان میں جنرل الیکشن کے بعد کئی ضمنی الیکشن ہوئے جس میں انہوں نے حصہ نہیں لیا۔ اس وقت اسکردو حلقہ نمبر تین اور گنگچھے حلقہ نمبر دو میں ہونے والے الیکشن میں بھی متحدہ قومی مومنٹ ایک بار پھر منظر سے غائب رہی اور دیگر تنظیمی امور میں بھی اس وقت کوئی کردار نظر نہیں آرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 308582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش