0
Monday 7 Oct 2013 18:26

این اے 256 کراچی میں عام انتخاب کے دوران 57 ہزار 642 ووٹ جعلی ڈالے گئے، نادرا

این اے 256 کراچی میں عام انتخاب کے دوران 57 ہزار 642 ووٹ جعلی ڈالے گئے، نادرا
اسلام ٹائمز۔ نادرا نے کراچی کے حلقہ این اے 256 میں ووٹوں کی تصدیق کے بعد رپورٹ الیکشن ٹربیونل میں جمع کرادی جس کے مطابق عام انتخابات میں حلقے میں 57 ہزار 642 جعلی ووٹ ڈالے گئے۔ رپورٹ کے مطابق حلقے کے 67 پولنگ اسٹیشنوں میں کل 84 ہزار 448 ووٹ ڈالے گئے جن میں صرف 6 ہزار 805 ووٹوں کی تصدیق ہوئی جبکہ 57 ہزار 642 جعلی ووٹ ڈالے گئے، 5 ہزار 893 ووٹرز ایسے تھے جنہوں نے 2 بار ووٹ ڈالے، 40 شناختی کارڈ سے 11 ہزار 346 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 741 ووٹوں کا حلقے سے تعلق ہی نہیں تھا۔ رپورٹ میں بڑے پیمانے پر جعلی ووٹوں کی نشاندہی کے بعد عام انتخابات کے دوران اس حلقے میں تعینات ریٹرننگ اور پریزائیڈنگ افسران کو عدالت میں طلب کرکے ان سے وضاحت طلب کی جائے گی جبکہ دونوں جانب کے فریقین کو بھی رپورٹ کی کاپیاں بھجوائی جائیں گی، فریقین کے وکیل الیکشن ٹربیونل میں اپنے دلائل دیں گے جس کے بعد اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے یا نہ کرانے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل سے ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کی درخواست تحریک انصاف کے امیدوار زبیر خان کی جانب سے کی گئی تھی جبکہ عام انتخابات میں اس حلقے سے ایم کیو ایم کے اقبال محمد خان کامیاب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 309018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش