0
Wednesday 23 Oct 2013 12:52

پشاور، پولیس چوکی پر حملہ کرنیوالے 2 دہشتگردوں کے خاکے تیار

پشاور، پولیس چوکی پر حملہ کرنیوالے 2 دہشتگردوں کے خاکے تیار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں دلہ ذاک روڈ پولیس چوکی پر فائرنگ کرنے والے دو دہشت گردوں کے خاکے جاری کردیئے گئے ہیں۔ تحقیقاتی افسران نے زخمی پولیس اہلکار اور عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق دو حملہ آوروں کے خاکے تیار کئے ہیں۔ جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان لگتی ہیں۔ خاکے پشاور کے تمام پولیس اسیٹشنز کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ جبکہ ان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اتوار کی شب تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں دلہ ذاک روڈ چیک پوسٹ پر حملے میں چار پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آوروں کی تعداد چار بتائی جاتی ہے۔ تاہم ان میں صرف دو کے خاکے جاری کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 313428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش