0
Monday 28 Oct 2013 19:15

امریکہ کی سامراجی پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

امریکہ کی سامراجی پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ڈرون حملے بند نہ ہوں تو نیٹو سپلائی بند کر دی جائے۔ امریکہ کی سامراجی پالیسیاں عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ جو حکومت آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں روک سکی وہ ڈرون حملے کیسے روکے گی۔ امریکہ نیٹو سپلائی سے پاکستانی شاہراہوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرے۔ امریکہ اور نیٹو سے انفراسٹرکچر کے نقصان کی وصولی کی جائے۔ زر اور زور والوں نے جمہوریت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ جعلی جمہوریت سے عوام کو کچھ نہیں ملا۔ حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں۔ حکمرانوں نے انتخابی مہم کے دوران قوم سے کیے گئے وعدے فراموش کر دیئے ہیں۔ پہلے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کیے گئے اور اب عوام کو کڑوی گولی کھانے کے مشورے دیئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے عہدیداران و کارکنان کے ماہانہ اجلاس میں ترکی سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عوام کی مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔ معاشی مسائل پر قابو پانے کے لیے درست سمت اختیار کی جائے۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن خواب ہی رہے گا۔ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا پول کھل جائے گا۔ پنجاب میں غیرجماعتی بلدیاتی انتخابات کروانا غیرجمہوری سوچ ہے۔ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ بلدیاتی اداروں کی من پسند حلقہ بندیوں کا نوٹس لیں۔ وزیراعظم کے دورۂ امریکہ کے دوران عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 315136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش