0
Thursday 31 Oct 2013 20:03

حکومت دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے، علامہ عارف حسین واحدی

حکومت دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے، علامہ عارف حسین واحدی
اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی سیاسی صورتحال ابتر ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کسی بھی حکومت نے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات نہیں کیے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں جامعہ مصباح العلوم سوتری وٹ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما چودھری فداحسین گھلوی، بشارت عباس قریشی اور ملتان کے صدر مولانا سید مجاہد عباس گردیزی موجود تھے۔ علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہناتھا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ اگر دہشت گردوں کو شروع میں ہی کنٹرول کرلیا جاتا آج حکومت اور عوام کو پریشانی نہ ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملی یکجہتی کونسل دوبارہ فعال ہوچکی ہے اور علامہ ابوالخیر زبیر اُس کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔ اور اب ضلع کی سطح پر بھی ملی یکجہتی کونسل کو فعال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 316284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش