0
Sunday 3 Nov 2013 18:49

ہم سب ایک اللہ اور ایک رسول کے ماننے والے ہیں ہم میں کوئی تفریق نہیں، شیرعلی گورچانی

ہم سب ایک اللہ اور ایک رسول کے ماننے والے ہیں ہم میں کوئی تفریق نہیں، شیرعلی گورچانی
اسلام ٹائمز۔ پُر امن پاکستان ہی ترقی کی ضمانت ہے اگر ہم پاکستان کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان کو امن کو گہوارہ بنانا ہوگا، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہوگا، رواداری اور بھائی چارے کی فروغ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے مظفرگڑھ میں تمام مکاتب فکر کے علماء، سول سوسائٹی اور ضلعی انتطامی افسران و محکمہ پولیس کے افسران سے ایک امن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے اگر یہ پاکستان ہے تو میں ڈپٹی سپیکر بھی ہوں، ہم ایم این اے بھی ہیں، ایم پی اے بھی ہیں اور افسران بھی ہیں اگر پاکستان نہیں تو ہماری کوئی شناخت نہیں، اس لئے ہم سب نے اس کی بقا اورترقی کیلے ملکر کام کرنا ہے، اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہے، ہم سب ایک اللہ اور ایک رسول کے ماننے والے ہیں ہم میں کوئی تفریق نہیں، کوئی مسلمان کسی دوسرے مسلمان کو شہید نہیں کرسکتا، یہ بیرونی طاقتیں ہیں جو ہم مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کر اپنے مذموم عزائم حاصل کرنا چاہتیں ہیں، ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے تمام سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے دلی خوشی ہے کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عوام آپس میں بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں اور ضلع میں پائیدار قیام امن کیلئے متحد ہیں اور ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے کہا کہ واپڈا کے افسران اپنا رویہ درست کر لیں عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے مزید نہیں گزرنے دیں گے، انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ محرم کے ایام میں رات کو لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ امن کانفرنس سے گلزار عباس نقوی، محمد علی گھلوں، عبدالغنی ثاقب، ہدایت مسیح پال، مولانا احمد علی قریشی، ڈاکٹر منظور حسین، مفتی محمد شفیع، صدر مرکزی انجمن تاجران امیر حسن، جنرل سیکرٹری محمد رمضان قریشی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 317217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش