0
Saturday 9 Nov 2013 12:59

خود خواہی کی شیطانی دلدل سے نکلنا مقصد پیغام کربلا ہے، آغا مظاہر موسوی

خود خواہی کی شیطانی دلدل سے نکلنا مقصد پیغام کربلا ہے، آغا مظاہر موسوی
اسلام ٹائمز۔ ذکر و فکر  بغیر عزم قیام اور جذبہ شہادت کے طفل تسلّی اور عملا تحریف حقیقت کربلا ہے۔ زمانہ مادیت اور خود خواہی کی جس شیطانی دلدل میں گرفتار ہے اس دلدل سے نکلنا ہی مقصد پیغام کربلا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام آغا مظاہر حسین الموسوی نے حسین آباد کی مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر قیام اور جذبہ شہادت نہ ہو تو ذکر و فکر کربلا عملا تحریف کربلا ہے۔ ذکر و فکر اسلام خانقاہی ہے۔ اقبال کی فکر پر عمل کرتے ہوئے خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ یزیدیّت سے مقابلہ کا وقت آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام کربلا اور پیغام کربلا ہی یہی ہے کہ انسان مادیت کی دنیا سے نکل کر، خود خواہی کے شیطانی دلدل سے نکل کر خدا کی مرضی کے مطابق زندگی کی جہتیں متعین کرے اور اپنی توانائیاں صرف کرے بصورت دیگر ظاہری اور سرسری ذکر و فکر بنا عمل کے تحریف حقیقت کربلا ہے۔
خبر کا کوڈ : 319215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش