اسلام ٹائمز۔ پولیس موبائل اسکیم چوک کوہاٹ روڈ پر معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک سڑک کنارے نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی عزیز خان اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اہلکار اور راہگیر کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔