0
Saturday 16 Nov 2013 15:52

سانحہ راولپنڈی، فضل الرحمان اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ

سانحہ راولپنڈی، فضل الرحمان اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ سانحہ راولپنڈی پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب نے یقین دلایا کہ صورتحال جلد معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ہائی کورٹ کے کمیشن سے سانحے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ جے یو آئی ف کے اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلٰی پنجاب سے کہا کہ راولپنڈی میں کشیدگی ختم کرنے اور صورتحال معمول پر لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کی انتظامیہ نے بروقت اقدامات نہیں کئے جس کی وجہ سے صورت حال خراب ہوئی۔ شہباز شریف نے درخواست کی کہ علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز بھی فرقہ واریت کے خاتمے میں مدد کریں۔ اعلامئے کے مطابق وزیراعلٰی شہباز شریف نے کہا کہ راولپنڈی میں صورتحال جلد معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جاں بحق افراد کے ورثاء اور زخمیوں کی مالی مدد کی جائے گی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی مییتیں انکے ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 321487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش