0
Wednesday 20 Nov 2013 10:06

امت مسلمہ کو انتشار سے بچاتے ہوئے وحدت کی طرف لیجانا علماء کی ذمہ داری ہے، مولانا شیرانی

امت مسلمہ کو انتشار سے بچاتے ہوئے وحدت کی طرف لیجانا علماء کی ذمہ داری ہے، مولانا شیرانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا ہے امریکی پارلیمنٹ پر اگر کسی خدا پرست کی حکومت ہوتی تو مرد سے مرد اور عورت سے عورت کی شادی کا قانون پاس نہ ہوتا۔ آج خدا پرست اور مادہ پرست ذہن کے درمیان محاذ آرائی جاری ہے۔ جب خدا پرست ذہن منتشر ہوگا تو مادہ پرست ذہن معاشرے پر مسلط ہوگا۔ لہذا اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ خدا پرست قوتیں متحد ہو جائیں بالخصوص امت مسلمہ کو انتشار سے بچاتے ہوئے وحدت کی طرف لیجانا علماء و زعماء کی ذمہ داری ہے۔ امت کو شیعہ سنی، مقلد و غیر مقلد، دیوبندی و بریلوی، حیاتی و مماتی میں تقسیم نہیں کر دیا گیا ہے۔ دشمن کی سازش ہے کہ امت کو تقسیم در تقسیم کر کے ان کی صلاحیتوں کو آپس میں ایک دوسرے کے خلاف ضائع کر دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 322696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش