0
Friday 22 Nov 2013 20:42

خیبر پختونخوا کابینہ کا امریکی ڈرون حملوں کیخلاف احتجاج اور دھرنوں کا اعلان

خیبر پختونخوا کابینہ کا امریکی ڈرون حملوں کیخلاف احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ نے ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ اور امریکی سفارتخانے کے باہر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا حکومت نے پارلیمنٹ کے سامنے بھی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں پارلیمنٹ میں مذمتی قرار داد جمع کرائی جائے گی۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ منانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 323641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش