0
Saturday 23 Nov 2013 19:36
خودکش حملے تو مساجد میں بھی ہوتے ہیں تو کیا مساجد کو بھی بند کر دیں

میلاد کے جلوس ہمارے ایمان کا حصہ ہیں،اہل سنت جماعتیں

میلاد کے جلوس ہمارے ایمان کا حصہ ہیں،اہل سنت جماعتیں
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام سنی تنظیموں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں میلاد کے جلوسوں کو محدود کرنے کے مطالبات کو مسترد کر دیا گیا۔ اہلسنّت جماعتیں میلاد کے جلوسوں کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس بات کا اعلان جماعت اہلسنّت کی دعوت پر انٹرنیشنل سنی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت جماعت اہلسنّت پنجاب کے صدر مفتی محمد اقبال چشتی نے کی۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل، مرکزی جمعیت علمائے پاکستان، انجمن طلبائے اسلام، نظامِ مصطفی پارٹی، مصطفائی تحریک، پاکستان فلاح پارٹی، اتحاد المشائخ پاکستان، سپاہِ مصطفی، مصطفائی جسٹس فورم، انجمن نوجوانانِ اسلام اور جماعت رضائے مصطفی کے راہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد اقبال چشتی نے کہا کہ میلاد کے جلوسوں کو محدود کرنے کے مطالبے فرقہ وارانہ ذہن کی پیداوار ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت میلاد کے جلوسوں کو نہیں روک سکتی۔ دہشت گردی کی آڑ میں میلاد کے جلوسوں کو روکنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ خودکش حملے تو مساجد میں بھی ہوتے ہیں تو کیا مساجد کو بھی بند کر دیں۔ مذہبی جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ میلاد کے جلوس ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔ اجلاس سے مفتی محمد سعید رضوی، اسد خان جدون، پیر سیّد شمس الدین بخاری، رانا محمد عرفان، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، پیر سیّد خضر حسین شاہ، علامہ فاروق خان سعیدی، علامہ رفیق احمد شاہ جمالی، صاحبزادہ محمد عثمان غنی اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 323930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش