0
Thursday 5 Dec 2013 10:48

سانحہ راولپنڈی، وفاق المدارس کا اجلاس مایوس کن، علماء کی عدم شرکت

سانحہ راولپنڈی، وفاق المدارس کا اجلاس مایوس کن، علماء کی عدم شرکت
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس کے زیر اہتمام سانحہ راولپنڈی کے حوالے سے آج بعد نماز مغرب دارالعلوم تعلیم القرآن کے باہر منعقد کی جانے والی پریس کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جبکہ وفاق المدارس العربیہ سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کا ملک گیر مشاورتی اجلاس راجہ بازار کی بجائے جامعہ اسلامیہ صدر میں کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے وفاق مدارس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ جبکہ وفاق المدارس کے باہر کی جانے والی پریس کانفرنس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دریں اثنا سانحہ راولپنڈی کے سلسلہ میں سرگرم ذمہ داران اور مقامی علماءکے دوہرے روئیے کی وجہ سے بیشتر اہم علماء نے اجلاس میں شرکت سے گریز کیا۔ ذرائع کے مطابق 4 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جامعہ تعلیم القرآن تھا، اجلاس میں شریک ایک عالم کا کہنا تھا کہ اجلاس مایوس کن تھا، یہ ہی وجہ ہے کہ اجلاس کے دوسرے سیشن میں جید علماء نے شرکت نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 327563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش