0
Friday 6 Dec 2013 09:36

حامد کرزئی نے سکیورٹی معاہدے پر اب تک موقف تبدیل نہیں کیا، جیمز ڈوبنز

حامد کرزئی نے سکیورٹی معاہدے پر اب تک موقف تبدیل نہیں کیا، جیمز ڈوبنز
اسلام ٹائمز۔ افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کا کہنا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی نے سکیورٹی معاہدے پر اب تک اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ہے اور وہ اب بھی سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ جیمز ڈوبنز نے یہ بات اپنے دورہ کابل کے موقع پر کہی۔ انہوں نے حامد کرزئی سے ملاقات کی اور اس دوران طالبان سے مفاہمت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جیمز ڈوبنز نے کہا کہ مفاہمت کی کوششیں بے سود ثابت ہو رہی ہیں، کیونکہ طالبان مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔   



خبر کا کوڈ : 327904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش