0
Saturday 7 Dec 2013 23:19

بلوچستان، ایم ڈبلیو ایم نے مجموعی طور پر 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

بلوچستان، ایم ڈبلیو ایم نے مجموعی طور پر 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

اسلام ٹائمز۔ صوبہ بلوچستان میں جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ابتدائی طور پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبے بھر سے مجموعی طور پر گیارہ (11) نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے وارڈ نمبر 10 سے ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ اُمیدوار کربلائی عباس علی نے 1250 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح وارڈ نمبر 12 سے ایم ڈبلیو ایم کے اُمیدوار کربلائی رجب علی نے 713 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع سبی سے 1، گنڈاوا سے 1، جعفرآباد سے 4، سنوبر پور سے 1 اور ضلع نصیرآباد سے 2 نشتوں پر کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں کل 62 حلقوں میں سے 35 حلقوں کے آمد نتائج کے مطابق پشتونخوا میپ 11، مسلم لیگ (ن) 7، آزاد 6 اور نیشنل پارٹی نے 5 نشستوں پر کامیاب حاصل کرلی ہیں۔ اسی طرح ژوب میں سٹی کے 33 وارڈز میں سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 18 کامیاب امیدواروں کیساتھ پہلے نمبر پر، اے این پی اور جمعیت نظریاتی ایک ایک، مسلم لیگ (ق) تین نشستوں پر کامیاب جبکہ دیہی علاقوں میں پشتونخوا میپ پہلے، مسلم لیگ (ق) دوسرے اور جمعیت تیسرے نمبر پر ہیں۔ یاد رہے یہ نتائج غیر حتمی و غیر سرکاری ہیں، جبکہ سرکاری طور پر اصل نتائج کا اعلان 10 دسمبر کو ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 328382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش