0
Monday 9 Dec 2013 13:35

میلاد شریف کے جلوسوں پرکوئی پابندی یا رکاوٹ برداشت نہں کی جائے گی، مرکزی جلوس میلاد کمیٹی

میلاد شریف کے جلوسوں پرکوئی پابندی یا رکاوٹ برداشت نہں کی جائے گی، مرکزی جلوس میلاد کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کی مرکزی میلاد جلوس وسیرت کمیٹیوں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ میلاد رسولؐ منانا عبادت ہے جسے قیامت تک غلامان مصطفیؐ عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے رہیں گے۔ ہماری زندگیاں اور سب کچھ حضورؐ پر قربان ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یکم سے بارہ ربیع الاول شریف تک شہر بھر میں چراغاں کیا جائے گا اور عید میلاد النبی ؐ کی خوشی میں شہر بھر کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا۔ امسال بھی ملک بھر میں عقیدت واحترام اورجوش وخروش سے میلاد شریف منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جلو س میلاد کمیٹی راولپنڈی کے سرپرست اعلیٰ حاجی شیخ طارق مسعود، صدر ملک اختر علی، مرکزی سیرت میلاد کمیٹی راولپنڈی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ندیم شیخ اور مرکزی میلاد جلوس کمیٹی کے مرکزی نائب صدر شیخ شہزاد نے ایک فورم میں کیا۔ مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی اور مرکزی سیرت میلاد کمیٹی راولپنڈی کے رہنمائوں نے کہا کہ میلاد شریف کے جلوسوں کے دوران کسی بھی شہر میں نظام زندگی متاثر نہیں ہوتا۔ میلاد شریف کے جلوسوں پر پابندی یا محدود کرنے والے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ راولپنڈی سمیت ملک بھر میں میلاد شریف کے جلوسوں پر کوئی پابندی، رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ میلاد شریف کے جلوس مقررہ راستوں سے عقیدت واحترام سے نکالے جائیں گے اور مساجد سمیت گھروں، بازاروں میں بھی میلاد شریف کی محافل، محافل نعت شریف منعقد کی جائیں گی۔ راولپنڈی کی مرکزی میلاد جلوس وسیرت کمیٹیوں کے رہنمائوں نے واضح کیا کہ میلاد شریف کے جلوسوں میں ڈھول باجے، سگریٹ نوشی پر پابندی ہے۔ شرکاء جلوس میلاد شریف کے جلوس کے دوران درود شریف اور نعت کا ورد جاری رکھیں اورجلوس کے دوران باوضو رہیں انھوں نے کہا کہ آمد رسولﷺ کی خوشی میں تقاریب اور جلوس قیامت تک ہوتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 328752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش