0
Friday 20 Dec 2013 14:07

گلگت بلتستان میں قیام امن صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مہدی شاہ

گلگت بلتستان میں قیام امن صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حالات خراب کرنے کی شازشوں میں ایسے افراد مصروف ہیں جو مذہب کی آڑ میں اپنی سیاسی دکان چمکانا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں اکثریت امن پسند لوگوں کی ہے، چند شرپسند افراد گلگت کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت شرپسندوں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزیر اعلٰی نے گلگت بلتستان میں رہنے والے خاموشی اکثریتی امن پسند عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سامنے آکر گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن اور صوبے کے بہترین مفاد میں اپنا فعّال کردار ادا کریں۔

وزیراعلٰی نے کہا کہ حکومت گلگت شہر کو چند شرپسندوں کے ہاتھوں یر غمال نہیں ہونے دیگی۔ قراقرم یورنیورسٹی صوبے کے غریب طالب علموں کے حصول علم کے لیے ایک بہترین ادارہ ہے لیکن علم دشمن عناصر گلگت بلتستان کے غریب طالب علموں سے علم کی روشنی دور کرنے کیلئے اور اپنے مقاصد کی حصول کیلئے بے جا مداخلت کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے تہیہ کیا ہے کہ علاقے کا امن خراب کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا تاکہ گلگت بلتستان کو ہمیشہ کیلئے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے لعنت سے بچایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس فورس سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کو موقع پر ہی سخت قانونی کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 332448
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش