0
Sunday 29 Dec 2013 23:32

وزیراعظم کی سربراہی میں یورپی یونین بزنس فورم کے قیام کی تجویز

وزیراعظم کی سربراہی میں یورپی یونین بزنس فورم کے قیام کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈینم مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے تجویز پیش کی ہے کہ مجوزہ فورم میں گورنر پنجاب، اپٹما، پریگمیا، ایف پی سی سی آئی، ایکسپورٹرزایسوسی ایشنز، وزارت تجارت وٹیکسٹائل انڈسٹریز کے علاوہ ٹی ڈی اے پی کے نمائندے شامل کیے جائیں۔ فورم کے قیام کا مقصد برآمدات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کی برآمدی افزائش کی مانیٹرنگ اوریورپی یونین میں ڈیوٹی فری رسائی کویقینی بنانے کیلیے کمرشل قونصلرز کو دیے گئے اہداف کی مانیٹرنگ کرنا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ملکی برآمدات میں منصوبہ بندی کے ساتھ اضافے کیلیے باقاعدگی کے ساتھ مجوزہ فورم کا اجلاس طلب کریں۔ یہ تجویز انہوں نے پاکستان ڈینم مینوفیکچرنگ اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کے دوران دی۔

پی ڈی ایم ای اے کے چیئرمین نے جی ایس پی پلس سے استفادے کے لیے وزیراعظم کی سربراہی میں پاک یورپی یونین بزنس فورم کے قیام کی باقاعدہ تجویز پیش کردی ہے۔ ڈاکٹر بیگ نے یورپی یونین سے پاکستان کو جی ایس پی پلس ڈیوٹی فری سہولت کے حصول کیلیے انتھک کوششوں اور خدمات پر چوہدری محمد سرور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی کاوشوں کے نتیجے میں یکم جنوری 2014 سے یورپی یونین کے 27 ممالک کو ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 335487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش