0
Monday 30 Dec 2013 18:14
پاکستان عملاً امریکہ کی طفیلی ریاست بن چکا ہے

لاہور میں امریکی قونصل خانے کی توسیع سے دہشت گردی بڑھے گی، وسیم اختر

امریکہ نہ کبھی ہمارا دوست تھا اور نہ کبھی بن سکے گا
لاہور میں امریکی قونصل خانے کی توسیع سے دہشت گردی بڑھے گی، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ لاہور میں تعینات امریکی قونصل خانے کی ترجمان ’’لیڈیا باراز‘‘ کی جانب سے امریکی قونصل خانے کی توسیع کے لئے پنجاب حکومت سے مذاکرات کی تصدیقی قابل تشویش ہے۔ قونصل خانے کی توسیع اور میرنیز کی موجودگی سے دہشت گردی بڑھے گی۔ سکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر امریکہ لاہور میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ پوری قوم جانتی ہے کہ پاکستان کے حالات خراب کرنے میں ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عملاً امریکہ کی طفیلی ریاست بن چکا ہے، حکمرانوں نے چند ڈالر امداد کے بدلے ملک کی آزادی، خودمختاری، عزت، وقار اور سلامتی سب کچھ داؤ پر لگا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ کبھی ہمارا دوست تھا اور نہ کبھی بن سکے گا۔ اس نے ہمیشہ اپنے مفادات کی بات کی ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو سیکھنا چاہئے کہ کیسے بھارت کی کامیاب سفارتکاری نے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ انہو ں نے کہا کہ آج امریکہ کی نام نہاد جنگ پاکستان کے گلی محلوں میں لڑی جا رہی ہے، 100 ارب ڈالر کا نقصان اور 50 ہزار سے زائد بے گناہ قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے باوجود ہمارے کردار کو دنیا میں شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ گرین پاسپورٹ کی دنیا میں کہیں بھی عزت و توقیر نہیں ہوتی۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ حکومت ڈرون مار گرانے کا حکم اور نیٹو سپلائی لائن کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا اعلان کرے، حکومت امریکی دباؤ سے باہر نکل کر آل پارٹیز کانفرنس کے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ ملک میں امن قائم ہو۔
خبر کا کوڈ : 335722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش