0
Sunday 5 Jan 2014 22:55

ڈی آئی خان، صبغت اللہ مغل کی زیر نگرانی فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابی اجلاس کا انعقاد

ڈی آئی خان، صبغت اللہ مغل کی زیر نگرانی فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابی اجلاس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ کابینہ میں صدر احمد نواز مغل، سینئر نائب صدر محمد ہاشم آغا، نائب صدر فضل کریم گنڈہ پور اور ملک شفیق، جنرل سیکرٹری نعیم عباس، جائنٹ سیکرٹری عادل وقار، رابطہ سیکرٹری محمد ایوب اور آفس سیکرٹری وجاہت علی منتخب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کا انتخابی اجلاس تنظیم کے صدر دفتر میں سرپرست اعلٰی صبغت اللہ مغل کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبران کی اکثریت نے شرکت کی اور نئے سال 2014ء کی نئی کابینہ کے لیے مشاورت کی۔ اجلاس میں تمام ممبران کو اظہار رائے کا موقع دیا گیا، بعد ازاں تمام ممبران کے متفقہ فیصلے سے سال 2014ء کے لیے نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جس میں فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلٰی صبغت اللہ، صدر احمد نواز مغل، سینیئر نائب صدر محمد ہاشم آغا، نائب صدر اول فضل کریم گنڈا پور، نائب صدر دوئم ملک شفیق، جنرل سیکرٹری نعیم عباس، جائنٹ سیکرٹری عادل وقار، رابطہ سیکرٹری محمد ایوب، آفس سیکرٹری وجاہت، فنانس سیکرٹری غلام عباس اعوان اور پریس سیکرٹری شکیل بلوچ منتخب ہوئے۔ نومنتخب کابینہ نے تمام ممبران یونین کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کو درپیش مسائل کے حل کے لئے پوری کوشش کریں گے۔ ایک دوسرے کے ساتھ قدم ملا کر چلیں گئے اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 337802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش