0
Friday 17 Jan 2014 18:01
مذاکرات کا میچ بھی فکس لگتا ہے

وزیراعظم بتائیں کہ طالبان سے ابھی تک بات چیت کیوں نہیں کی گئی، عمران خان

وزیراعظم بتائیں کہ طالبان سے ابھی تک بات چیت کیوں نہیں کی گئی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بتائیں طالبان سے بات چیت ابھی تک کیوں نہیں کی گئی، لگتا ہے مذاکرات کا میچ بھی فکس ہے۔ مذاکرات کی بجائے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جنگ میں لپیٹنے کے لیے ایک مہم چل رہی ہے، پرویز خٹک 2 ماہ سے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں، وزیراعظم کے پاس وزیراعلٰی پرویز خٹک سے ملنے کا وقت نہیں۔ 
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا اے پی سی میں حکومت کو مذاکرات کا اختیار دیا تھا، میں نے نواز شریف سے پوچھا تھا کہ اگر مذاکرات کے دروان ڈرون حملہ ہوگیا تو کیا کریں گے تو انہوں نے کہا تھا اقوام متحدہ جائیں گے۔ وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ اب تک مذاکرات کیوں نہیں ہوئے؟، وزیراعظم بتائیں کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے امریکہ سے کیا بات کی۔؟ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ہمیں کہا جا رہا ہے طالبان سے مذاکرات کریں۔ کے پی کے حکومت کے پاس طالبان سے مذاکرات کے لیے کیا ہے۔؟ طالبان نے بار بار کہا کہ ڈرون رکوائیں، ہم مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ میں نواز شریف سے کہتا ہوں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں، کیونکہ ملک کو تباہی سے بچانے کے لئے صاف انتخابات کا ہونا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 342055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش